اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مندی 321 پوائنٹس گرگئے

کے ایس ای 100انڈیکس 25258 کی سطح پر آ گیا،سرمایہ کاروں کو78 ارب 86 کروڑ کا نقصان


این این آئی December 30, 2013
کے ایس ای 100انڈیکس 25258 کی سطح پر آ گیا،سرمایہ کاروں کو78 ارب 86 کروڑ کا نقصان۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران زبردست مندی ریکارڈ کی گئی اورکے ایس ای 100انڈیکس 321.28پوائنٹس کمی سے 25258.05کی سطح پر آ گیا۔

ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کے78ارب 86کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران چہلم کے موقع پر شہرکے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں میں بے گناہ افراد کی المناک ہلاکتوں اور دیگر کئی گردشی اطلاعات کے باعث سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری سے محتاط ہوکر بیشتر حصص اونے پونے داموں فروخت کرکے اپنی جمع پونجی کے انخلامیں رہے جس کے نتیجے میں ہفتے کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 321.28پوائنٹس کمی سے 25258.05کی نچلی سطح پر آگیا۔



اس طرح ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 78ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری مجموعی مالیت گھٹ کر 60کھرب 51ارب 69کروڑ 57لاکھ 7 ہزار 353روپے رہ گئی۔ ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں 73 کروڑ 32لاکھ 80ہزار250حصص کے سودوں میں قدرے کم لین دین ریکارڈ رہا۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں چار روزہ مندی اور ایک روز قائداعظم کے یوم پیدائش پر بند رہی۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 1502 کمپنیوں تک رہا، اس میں 735کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ 668 میں کمی اور20کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مقبول خبریں