دکیزہریلی گیس سے 8 مزدور کان میں پھنس گئے ایک جاں بحق

جاں بحق ہونے والے کان کن کی لاش نکال لی گئی، 7کی حالت خطرے سے باہر


Numainda Express January 04, 2021
جاں بحق ہونے والے کان کن کی لاش نکال لی گئی، 7کی حالت خطرے سے باہر (فوٹو : فائل)

چمالنگ میں چھ فٹی ایریا میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 8 کان کن کان کے اندر پھنس گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک کی لاش 3گھنٹے بعد نکال لی گئی جبکہ دیگر سات بے ہوشی کی حالت میں کان سے نکالے گئے، جاں بحق کانکن کی شناخت غلام حیدر ساکن افغانستان کے نام سے ہوئی جس کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

دیگر میں میں غنی،نسیم سید کریم،شاہ ولی، فرید عبدالرقیب اور زمین گل شامل ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے،سال 2020 کے دوران بلوچستان میں کل 92 کان کن جاں بحق ہوئے۔

مقبول خبریں