میک اپ مہنگا، دلہنوں، خواتین کیلیے بناؤ سنگھار مشکل ہو گیا

قیصر شیرازی  بدھ 6 جنوری 2021
کمر توڑ مہنگائی کے سبب اپنا اور بچیوں کا میک اپ گھر پر کر لیتی ہیں، خواتین
 فوٹو: فائل

کمر توڑ مہنگائی کے سبب اپنا اور بچیوں کا میک اپ گھر پر کر لیتی ہیں، خواتین فوٹو: فائل

 راولپنڈی: میک اپ کے سامان میں بے پناہ اضافے کے باعث خواتین کا بننا، سنورنا، دیدہ زیب نظر آنا بھی مہنگا ہوگیا۔

غریب اور متوسط طبقے کی خواتین میک اپ کرانے میں مشکل سے دوچار ہوگئی ہیں۔ دلہن کی تیاری کی فیس بے پناہ اضافے کے ساتھ 50 ہزار روپے سے70ہزار روپے جبکہ بڑے نام کے بیوٹی پارلرز دلہن تیاری میں 80 ہزار روپے سے1لاکھ روپے تک وصول کرنے لگے ہیں۔

جڑواں شہروں کے تمام چھوٹے بڑے بیوٹی پارلرز میں بالوں کی ڈائی کلرنگ 200روپے سے300 روپے، آئی برو سیٹنگ150روپے، اپر لیپس سیٹنگ 100روپے، فشل 2200 روپے سے3ہزار روپے، سکن پالش 1500 روپے سے2ہزار روپے، مینی کیور، پیڈی کیور 3ہزار روپے، بالوں کی سٹکنگ 15ہزار روپے، پارٹی میک 2ہزار روپے سے3ہزار روپے دلہن کی تیاری 60ہزار روپے سے1لاکھ روپے کر دی گئی ہے جبکہ چھوٹی چھوٹی تقریبات کے لئے سادہ میک اپ 2 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ مہندی لگانے کی فیسیں بھی بڑھا دی گئی ہیں ۔

ان قیمتوں میں اضافہ کے باعث گلی محلوں میں گھروں میں پارٹ ٹائم میک کرنے والی گھریلو خواتین کے کاروبار میں تیزی آنا شروع ہوگئی ہے۔ بیوٹی پارلرز کا کام کرنے والی خواتین ناصرہ جبین،شہلا راجہ اور ثمرین گل نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میک اپ زیادہ تر سامان بیرون ممالک کا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔