سی ٹی ڈی پنجاب کی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کے خلاف بڑی کارروائی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 7 جنوری 2021
سی ٹی ڈی پنجاب کی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کے خلاف بڑی کارروائی کرکے فرقہ ورانہ فسادات کی سازش ناکام بنادی(فوٹو، فائل)

سی ٹی ڈی پنجاب کی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کے خلاف بڑی کارروائی کرکے فرقہ ورانہ فسادات کی سازش ناکام بنادی(فوٹو، فائل)

 لاہور: سی ٹی ڈی پنجاب اورحساس اداروں نے  سرگودھا ریجن میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم  کے منظم نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق نیٹ ورک  کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ محمد پاکستان سے بتایاجاتاہے جس کا بنیادی مقصد فرقہ وارانہ فسادات کروانا تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 جنوری کوحساس اداروں اور سی ٹی ڈی کواطلاع ملی کہ دو دہشت گرد فرقہ واریت کی آڑ میں ایک رہنما کوقتل کرنا چاہتے ہیں۔ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے دہشت گردوں کولقمان کینال کوٹ مومن روڈ پر روکنے کی کوشش کی دہشت گردوں نے جس پر سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ کردیا جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والے دہشت گرد کانام مشرف عباس عرف باوا جی اور دوسرے کانام امیر باز عرف شاہد ہے ۔ان سے آئی ای ڈی ،دھماکا خیز مواد ،رائفل،پسٹل اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔  گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی نشاندہی سے مجموعی طورپر سات دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں نے بتایاہے کہ متعدد مذہبی رہنماوں کوقتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔