’’کانچی‘‘کرپشن کیخلاف لڑنیوالی لڑکی کی کہانی ہےسبھاش گھئی

عام لڑکیوں کو ساتھ ملاکرنظام تبدیل کرنیوالی لڑکی کی کہانی مداحوں کیلیے سبق آموزہوگی


Showbiz Desk December 31, 2013
فلم میں مشتی اور کارتک تیواری مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔ فوٹو: فائل

فلمساز سبھاش گھئی کا کہنا ہے کہ میری آنیوالی فلم کانچی کی کہانی ایک ایسی لڑکی کی کہانے ہے جو کرپشن کے خلاف جنگ لڑتی ہے ۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر سبھاش گئی کا کہنا تھاکہ فلم کی کہانی بھارتی کی ایک ایسی لڑکی سے متاثرہوکر تحریر کی گئی ہے ۔



جو اپنی جیسی عام لڑکیوں کا گروہ بنا کر کرپشن کے خلاف جنگ لڑتی ہے اورنظام تبدیل کردیتی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم یقیناً مداحوں کے لیے سبق آموز ہوگی۔فلم میں مشتی اور کارتک تیواری مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں رشی کپور اورمتھن چکرورتی بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں