اسرائیل نے مزید26فلسطینی قیدی رہا کر دیےغزہ پر بمباری جاری

رہا ہونیوالے قیدیوں کے اہلخانہ کا جشن،درجنوں اسرائیلی شہریوں کا رہائی کیخلاف مظاہرہ،حکومت مخالف نعرے بازی


این این آئی December 31, 2013
رہا ہونیوالے قیدیوں کے اہلخانہ کا جشن،درجنوں اسرائیلی شہریوں کا رہائی کیخلاف مظاہرہ،حکومت مخالف نعرے بازی۔فوٹو:رائٹرز

اسرائیل نے امن مذاکرات کے تحت مزید 26 فلسطینی قیدیوں کو رہاکردیا۔ امریکاکی ثالثی کے نتیجے میں تعطل کے شکار امن مذاکرات رواں برس جولائی میں بحال ہوئے تھے، دوبارہ شروع ہونے والے امن مذاکرات کی طے پانے والی مفاہمت میں وزیراعظم نیتن یاہو فلسطین کے 104 قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کر چکے ہیں۔

ان قیدیوں کو مختلف مراحل میں رہا کیا جانا ہے۔ ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں قائم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر درجنوں اسرائیلی شہریوں نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورحکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ادھر غزہ کے ساحلوں پراسرائیلی جنگی طیاروں نے اشتعال انگیز پروازوں کرتے ہوئے ساحلوں کے پاس سمندری حدود میں متعدد بم گرائے۔



ساحل کے پاس اور دوسرے علاقوں میں بمباری کی وجہ سے زورداردھماکوں کی آواز پورے شہر میں سنی گئی۔ اسرائیلی کابینہ نے اردن کی سرحد سے متصل زرعی اور پرفضا سیاحتی علاقے کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔قانون کی منظوری کے بعد اسرائیل مشرقی بیت المقدس اوروادی گولان کی طرز پراس میں اپنے قانون بھی لاگوکرسکے گا۔

مقبول خبریں