دہشت گردوں کے حملے برداشت نہیںمنہ توڑ جواب دینگے آرمی چیف

حکومت کی زیرقیادت جاری امن عمل کے حامی ہیں،آرٹلری کوجدید خطوط پر استوارکرینگے،آرمی چیف


Numaindgan Express January 01, 2014
حکومت کی زیرقیادت جاری امن عمل کے حامی ہیں،آرٹلری کوجدید خطوط پر استوارکرینگے،جنرل راحیل شریف۔فوٹو:آئی این پی

KARACHI: بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے ہرطرح کی قربانیاں دیتی رہے گی جبکہ مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اسلحہ اورگولہ بارود کے شعبے کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلیے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

انھوں نے منگل کواٹک میں کمانڈنگ آفیسرزکی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع اوراس کواندرونی وبیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے اپناکلیدی کرداراداکرتی رہے گی۔اٹک سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق آرمی چیف نے آرٹلری افسران اورجوانوں کے ملکی دفاع میں اہم کردارکوسراہتے ہوئے امیدظاہرکی کہ وہ یہ میعارنہ صرف برقرار رکھیں گے بلکہ اس میں مزیدبہتری لائینگے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرٹلری سینٹراٹک میں یاد گار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔انھوں نے نشانہ بازی کے شعبے میں اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں والے نشانہ بازوں کی بھی تعریف کی۔ قبل ازیں آرٹلری سینٹراٹک پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل طارق ندیم گیلانی،انسپکٹرجنرل آرمزلیفٹیننٹ جنرل محمد اعجاز چوہدری اوردیگراعلیٰ افسران نے جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔

مقبول خبریں