علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اٹلی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

طالب فریدی  منگل 26 جنوری 2021
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہیروئن کی قیمت کروڑوں روپے ہے، اے این ایف۔ فوٹو : ایکسپریس

بین الاقوامی مارکیٹ میں ہیروئن کی قیمت کروڑوں روپے ہے، اے این ایف۔ فوٹو : ایکسپریس

 لاہور: اے این ایف نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اٹلی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اٹلی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور مسافر کو گرفتار کرلیا، مسافر قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر621کے ذریعے دوحہ سے براستہ اٹلی جارہا تھا۔

مسافرنے ہیروئن بڑی مہارت کے ساتھ ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی، برآمد ہونے والی ہیروئن ساڑھے5کلو سے زائد بتائی جاتی ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے ہے، اے این ایف نے مسافر کو گرفتار کے تفتیش شروع کردی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔