پاکستان نے فیلڈنگ سیٹ کرنے میں ہماری نقالی کی وان ڈرڈوسین

کوشش ہوگی کہ بہتر کارکردگی پیش کرتے ہوئے سیریز برابر کریں،افریقی بیٹسمین


Sports Reporter February 03, 2021
کوشش ہوگی کہ بہتر کارکردگی پیش کرتے ہوئے سیریز برابر کریں،افریقی بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقی بیٹسمین وان ڈر ڈوسین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فیلڈنگ سیٹ کرنے میں ہماری نقالی کی۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں وان ڈر ڈوسین نے کہا کہ پروٹیز کپتان کوائنٹن ڈی کک کرکٹ کی گہری سمجھ بوجھ رکھتے ہیں، کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انھوں نے اتنی اچھی فیلڈنگ سیٹ کی کہ پاکستان نے بھی نقل کرتے ہوئے یہی طریقہ کار اپنایا۔

انھوں نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد ہمیں 350کے قریب مجموعہ حاصل کرنا چاہیے تھا مگر چند بیٹسمینوں کو کنڈیشنز سے مطابقت پیدا کرنے میں مشکل پیش آئی،راولپنڈی میں موسم مختلف ہے، پچ سے زیادہ تر گھاس کاٹ دی گئی ہے، میرے خیال میں نئی گیند سے بھی بولرز کو زیادہ مدد ملنے کا امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے اچھی ٹریننگ کررہے ہیں، کوشش ہوگی کہ بہتر کارکردگی پیش کرتے ہوئے سیریز برابر کریں۔

مقبول خبریں