اسلام آبادہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کیخلاف درخواست مستردکردی

درخوست گزارکا مقدمے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ خصوصی عدالت سے متاثر ہوئے ہیں ،عدالت


این این آئی/INP January 04, 2014
درخوست گزارکا مقدمے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ خصوصی عدالت سے متاثر ہوئے ہیں ،عدالت ، فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کے ججزکے تقررکیخلاف دائر درخواست مستردکردی ۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہاکہ اس درخواست کو خصوصی عدالت میں بھی دائرکیا گیا ہے ۔

اب خصوصی عدالت ہی اس کی سماعت کرے گی ۔این این آئی کے مطابق عدالت نے سابق صدرکیخلاف کارروائی نہ کرنے کی اخترشاہ کی درخواست بھی مستردکردی۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار پہلے بھی ایسی ہی درخواست دائرکر چکے ہیں اور اس پر رجسٹرارکے اعتراضات دور نہیں کیے۔درخوست گزارکا مقدمے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ خصوصی عدالت سے متاثر ہوئے ہیں اس لیے درخواست ناقابل سماعت قراردیکر مستردکی جاتی ہے۔

مقبول خبریں