امیشا پاٹیل کی ’’ دیسی میجیک‘‘ التوا کا شکار23 مئی کو ریلیز ہو گی

محل اتھا کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم 28فروری کو ریلیزہوناتھی شوٹنگزمکمل نہ ہونے پرتاریخ بڑھائی گئی


Showbiz Desk January 07, 2014
پہلی مرتبہ ڈبل رول میں جلوہ گر ہو رہی ہوں،’’دیسی میجک‘‘ میں سب نے محنت سے کام کیا،مایوس نہیں ہوئی میرا اچھا دور آنے والا ہے،امیشا پاٹیل فوٹو: فائل

NEW YORK: بالی ووڈ اداکار امیشا پاٹیل کی نئی فلم دیسی میجک کی ریلیز التوا کا شکار ہوگئی ہے اور اب اسے 28فروری کی بجائے 23 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا ۔

مہل اتھاکی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی اس فلم میں اداکارہ پہلی مرتبہ ''سونیا سکسینہ'' اور ''ماہی دیول'' کا ڈبل رول کررہی ہیں جب کہ فلم کے ہیرو زید خان کنال کے کردار میں ہیں،فلم کی دیگر کاسٹ میں شامل ساحل شروف ''ساحل ، رندھیر کپور ''اشوک سکسینہ ''اداکارہ لیلت دوبے ''مسزسکسینہ'' ، روی کشن ''ڈیوڈآف'' اور راجات راول کیمتی سنگھ کے کردار کررہے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق ممبئی اور پنجاب میں فلم کی شوٹنگز مکمل ہوچکی ہے جب کہ اس کے کچھ مناظر یورپ ، بڈھاپسٹ اور دبئی میں عکس بند کرنے والے ہیں جس کی بنا پر ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے۔ امیشا پاٹیل پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بنائی جانیوالی اس فلم کا پہلا ٹریلر ویلنٹائن ڈے کے موقع پر یعنی 14فروری کو جاری کیا جائے گا ۔

اداکارہ جو دیسی میجک کے زریعہ بالی ووڈ میں بطور پروڈیوسر بھی قدم رکھ رہی ہیں کا کہنا ہے کہ مجھے یہ فلم اسی طرح پیاری ہے جس طرح کسی ماں کو اپنا نیا پیدا ہونے والا بچا ہوتا ہے اور میں اس کے لیے ایک ماں جیسی کیفیت ہی محسوس کرتی ہوں۔میں نے اپنی اس فلم کو اسی طرح بہت احتیاط کے ساتھ آگے بڑھایا جس طرح ایک ماں اپنے بچے کو کرولنگ کرنا اور پھرچلنا سکھاتی اور اسکول بھیجتی ہے۔ امیشا پاٹیل کا فلم میں اپنے ڈبل رول کے متعلق کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں پہلے کبھی کسی فلم میں دوہرا کردار ادا نہیں کیا اس وجہ سے مجھے اس پر پرفارم کرنے کے لیے بہت محنت کرنا پڑی مجھے پنجاب کی لڑکی ماہی دیول اور ایک بگڑی بچی سونیا سکسینہ کا کردار ادا کرنے کے لیے دن میں سات سے آٹھ مرتبہ لباس ، میکپ ہئیر اسٹائل اور یہاں تک کہ اپنا رویہ بھی تبدیل کرنا پڑتا تھا۔



2000 کی بلاک بسٹر فلم ''کہو نہ پیار ہے''میں ہرتیک روشن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کچھ عرصہ پہلے تک برے وقت سے گزر رہی تھی مگر اب میرا اچھا دور آنیوالا ہے ۔ میرے خیال میں ہر کسی کوچاہے وہ اداکارہ ہی کیوں نہ ہو اس عرصے سے گزرنا پڑتا ہے تاہم اس کی وجہ سے میری زندگی کسی بھی طرح جمود کا شکار نہیں ہوئی اور نہ ہی مایوسی کا شکار ہوئی ہوں ۔ میرا اچھا وقت آنیوالا ہے اور میں اس کا بے صبری سے انتظار کررہی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی فلم کے متعلق نروس نہیں بلکہ جذباتی ضرور ہوں ۔ ہم سب نے اس میں بہت محنت سے کام کیا ہے اور مجھے امید ہے یہ لوگوں کو پسند آئے گی ۔ واضح رہے کہ 9جون 1976 کو امیت پٹیل اور ایشا پٹیل کے گھر پیدا ہونے والی امیشا پٹیل معروف قانون دان اور سیاستدان بریسٹر رجنی پٹیل کی پوتی ہیں ۔

امیشا نے پانچ برس کی عمر میں ہی بھرت نٹیم میں مہارت حاصل کرنیوالی اداکارہ نے ممبئی کے جان کونان اور کیتھڈرل اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور1992-1993کے دوران اسکول کی ہیڈ گرل بھی منتخب ہوئی بعد ازاں میڈفورڈ کی ٹفٹس یونیورسٹی میں اکنامکس کی تعلیم حاصل کی ۔بھارت واپس آنے کے بعد امیشاپٹیل نے ستیہ دیو دوبے کے تھیٹر گروپ میں شمولیت اختیار کرلی اور 1999 میں تنویر خان کے تحریر کردہ اردو ڈرامے ''نیلم '' میں پرفارم کیا اسی دوران اسے متعدد اشتہاری فلموں میں کاسٹ کرلیا گیا۔ امیشا پہلی مرتبہ 2000 میں ہندی فلم کہو نہ پیار ہے میں ہرتیک روشن کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹرثابت ہوئی اور اس کی اداکاری کو سراہا گیا۔ 2001 میں اداکارہ کی دو فلمیں ''غدر'' اور ''یہ زندگی کاسفر'' سینما گھروں کی زینت بنائی گئیں غدر میں اسے بہترین اداکارہ کے فلم فئیر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا مگر اسے خصوصی پرفارمنس کا فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا ۔2002 میں پانچ فلمیں ''کرانتی'' ، ''کیا یہی پیار ہے'' ،آپ مجھے اچھے لگنے لگے ، ہمراز اور یہ ہے جلوہ ریلیز ہوئیں۔

2003 میں ''پروانہ ''، 2004میں ''سنو سسر جی''، 2005 میں ''وعدہ'' ، ''اعلان''، ''ضمیر '' اور ''منگل پانڈے ''سینما گھروں کی زینت بنائی گئیں۔2006 میں اداکارہ کی 6 اور 2007 میں دو فلمیں ریلیز ہوئیں۔ 2011 میں ''چتر سنگھ ٹو اسٹار'' ریلیز ہوئی گزشتہ برس امشیا شارٹ کٹ رومیو میں جلوہ گر ہوئیں جب کہ رواں سال کے دوران اداکارہ کی دیسی میجک کے علاوہ ایک اور فلم بھیا جی سپر ہٹ بھی سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔

مقبول خبریں