جدید آن لائن پریمیئم کنٹینر ٹرین آج لاہور سے واپس کراچی روانہ کی جائیگی

پریمیئم کنٹینر ٹرین کا افتتاح دو دن قبل کراچی سے کیا گیا تھا، جس کی بکنگ آن لائن ہوگی۔


Numainda Express March 13, 2021
پریمیئم کنٹینر ٹرین کا افتتاح دو دن قبل کراچی سے کیا گیا تھا، جس کی بکنگ آن لائن ہوگی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

مغلپورہ ڈرائی پورٹ سے پہلی جدید آن لائن پریمیئم کنٹینر ٹرین واپس کراچی کیلئے روانہ ہو گی۔

ڈی ایس ریلوے ناصر خلیلی آج مغلپورہ ڈرائی پورٹ سے پہلی جدید آن لائن پریمیئم کنٹینر ٹرین کو واپس کراچی کیلئے روانہ کریں گے۔ پریمیئم کنٹینر ٹرین کا افتتاح دو دن قبل کراچی سے کیا گیا تھا، جس کی بکنگ آن لائن ہوگی۔

ریلوے اعلامیہ کے مطابق ہر مہینے میں چھ ٹرینیں 1، 6، 11، 16، 21 اور 26 کو کراچی سے لاہور جبکہ 3، 8، 13، 18، 23 اور 26 کو لاہور سے واپس کراچی روانہ کی جائے گی ۔

مقبول خبریں