بحریہ ٹاؤن کے مکینوں سے ٹول وصول کرنیکا سلسلہ جاری

ٹول پر لگنے والی طویل قطاروں سے آمدورفت میںمشکلات کا سامنا ہے،مکین


Staff Reporter March 16, 2021
شہر کی آبادی بحریہ ٹاؤن سے آگے تک جاچکی،شہر کاماسٹر پلان 70 سال پرانا ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

BAGHDAD: بحریہ ٹاؤن کے مکینوں نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود بحریہ ٹاؤن کے مکینوں سے ایم نائن موٹر وے کے ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جب کہ ٹول پر لگنے والی طویل قطاروں کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بحریہ ٹاؤن کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹول پلازہ کو کراچی کی حدود کے اختتام پر منتقل کیا جائے بصورت دیگر بحریہ ٹاؤن کے مکین موٹروے پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور مکینوں کے نمائندوں راحیل ہارون، بلال طالب، محمد اویس، سعدیہ امبرین اور مجیبہ حیدر نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے اسٹے آرڈر کے باوجود بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو مختلف طریقوں سے پریشان کیاجارہا ہے، ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ٹول وصول کیا جارہا ہے اور بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو تین قطاروں تک محدود کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طویل قطاروں کی وجہ سے اسکول کالج دفاتر اور کام کاج پر جانے والوں کو تاخیر کا سامنا ہے، ایمرجنسی امتحانات اور اہم اجلاس میں وقت پر پہنچنا ناممکن ہو گیا، رہائشیوں کے ساتھ اسکول بسوں اور بحریہ ٹاؤن کی بسوں میں آنے والے ورکرز سے بھی ٹیکس لیا جا رہا ہے،ٹیکس وصولی کی وجہ سے تعمیراتی کام بھی متاثر ہورہے ہیں۔

مقبول خبریں