ڈیجی ٹانکس کیس تمام پہلو باریک بینی سے دیکھے جائیں عدالت

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کیس کی تفتیش ممتاز سومرو سے لے کر کیلاش بابو کے سپرد کردی گئی ہے


کورٹ رپورٹر April 02, 2021
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کیس کی تفتیش ممتاز سومرو سے لے کر کیلاش بابو کے سپرد کردی گئی ہے فوٹو فائل

ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈال کر غیر ملکیوں سے فراڈ کرنے والی ڈیجی ٹانکس کیس میں ایف آئی اے پراسیکیوٹر اور نئے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کردیا۔

جج عمران امام زیدی نے ریمارکس دیے کہ کیس انتہائی اہم ہے اس لیے تمام پہلوؤں کو باریک بینی سے دیکھا جائے۔ کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ کورٹ ایسٹ کے روبرو ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈال کر غیر ملکیوں سے فراڈ کرنے والی ڈیجی ٹانکس کیس کی سماعت ہوئی۔ سی ای او برہان مرزا سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کا تفتیشی افسر باقاعدہ طور پر تبدیل کردیا گیا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر اور نئے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کردیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کیس کی تفتیش ممتاز سومرو سے لے کر کیلاش بابو کے سپرد کردی گئی ہے۔ نئے تفتیشی افسر نے کیس میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ کیس انتہائی حساس ہے حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ جج عمران امام زیدی نے ریمارکس دیے کہ کیس انتہائی اہم ہے اس لیے تمام پہلوؤں کو باریک بینی سے دیکھا جائے۔

تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد کیس میں حتمی رپورٹ پیش کی جائے۔ ملزمان کے وکیل نے موقف دیا تین ماہ ہوچکے ہیں ابھی تک حتمی چالان پیش نہیں کیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے عبوری چالان بھی غیر مکمل پیش کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔

مقبول خبریں