فحاشی کیخلاف وزیراعظم کا موقف غلط انداز میں پیش کیا طاہر اشرفی

جنسی تشددکے واقعات میں فحاشی و عریانی کو سبب قرار دیناحقیقت ہے،علماومشائخ


Numainda Express April 12, 2021
جنسی تشددکے واقعات میںفحاشی و عریانی کو سبب قرار دیناحقیقت ہے،علماومشائخ

چیئرمین علما کونسل و نمائندہ خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے متحدہ علما بورڈ میں تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فحاشی و عریانی کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کا موقف غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

جنسی تشدد کے واقعات میں فحاشی و عریانی سبب ہے جس کے خاتمے کیلیے کوشش ہونی چاہیے ، رمضان المبارک میں مساجد بند نہیں کی جا رہی ہیں، احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل ہو گا، وقف املاک ایکٹ پر تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ سے مشاورت جاری ہے، قوم کو رمضان المبارک اور عید کے ایک چاند کا تحفہ دیں گے۔

رویت ہلال کمیٹی کا پشاور میں اجلاس اختلافات کے خاتمے کیلئے بلایا ہے،آئین پاکستان قرآن و سنت کے تابع ہے۔ اس موقع پر مولانا محمد اسلم صدیقی، مولانا اسد اللہ فاروق و دیگر بھی موجود تھے۔ طاہراشرفی نے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے۔

ہمیں رجوع الی اللہ اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس سے بچنا ہے۔ علما و مشائخ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے جنسی تشدد کے واقعات کے اسباب میں سے فحاشی و عریانی کو سبب قرار دینا درست اور حقیقت پر مبنی موقف ہے، یونیسف اور کئی یورپی اور امریکی تحقیقاتی ادارے اس بارے میں نشاندہی کر چکے ہیں، لیکن افسوس کہ ایک مخصوص طبقہ کے چند خواتین و حضرات نے وزیر اعظم پاکستان کے موقف کیخلاف ایک مہم شروع کر رکھی ہے۔

مقبول خبریں