کوئٹہ سی ٹی ڈی کی کارروائی کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں اکرم زہری، احمد اللہ، سکندر اور شادی خان کے تین ساتھی فرار ہوگئے، ترجمان


Numainda Express April 14, 2021
ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں اکرم زہری، احمد اللہ، سکندر اور شادی خان کے تین ساتھی فرار ہوگئے، ترجمان۔ فوٹو:فائل

سی ٹی ڈی بلوچستان نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعدکالعدم تنظیم کے 4مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی بلوچستان نے بولان کے علاقے آب گم میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعدکالعدم تنظیم کے 4مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جو کوئٹہ میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آب گم کے پہاڑوں میں مخبر کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں اکرم زہری، احمد اللہ، سکندر اور شادی خان کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔

مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے کلا شنکوف،تین پستول، پانچ کلو بارود، ریموٹ کنٹرول، ڈیٹو نیٹر ز اورحساس دستاویزات برآمد کی گئیں۔

 

مقبول خبریں