- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
چینی کمپنی گلگت کے 2 ہزار ورکرز کو تربیت دے گی
لاہور: چینی ٹیکسٹائل کمپنی گلگت بلتستان کے دو ہزار مز دوروں کو تربیت فراہم کرے گی جب کہ تربیت لاہور میں قائم چینی کمپنی چیلنج ٹیکسٹائل کی جانب سے دی جائے گی۔
چینی ٹیکسٹائل کمپنی چیلنج نے گلگت بلتستان حکومت سے ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت 2000 ورکرز کو تربیت دینے کے بعد لاہور میں اپنی فیکٹری میں ملازمتیں دی جائیں گی، معاہدہ کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں چیلنج گروپ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کیرن چن اور گلگت بلتستان حکومت کے نمائندے نے معاہدے پر دستخط کئے، گلگت بلتستان کے وزیر اعلی خالد خورشید اور بزنس مین قمر خان بو بی بھی موجود تھے۔
کیرن چن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت گلستان سے 2000 ورکرز کا انتخاب کیا جائے گا پھر انہیں تربیت دینے کے بعد لاہور میں قائم ٹیکسٹائل اداروں میں ملازمتیں دی جائیں گی جہاں ملازمین کو رہائش اور کھانا بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔
کیرن چن نے کہا کہ 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے لاہور ملتان روڈ پر قائم ٹیکسٹائل یونٹ میں 3000 افراد ملازمت کررہے ہیں جبکہ لاہور قصور روڈ پر 450 ملین ڈالر کی لاگت سے چیلنج فیشن ایکسپورٹ پارک قائم کیا جارہا ہے جہاں پانچ ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملے گا۔
گلگت بلتستان کے وزیر اعلی خالد خورشید نے چینی کمپنی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمارے علاقے کی عوام کے لئے روزگار کے موقع فراہم کئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔