سیکریٹری تعلیمی بورڈز کی تاریخ پیدائش تبدیل کرانیکی کوشش

حیدرآباد بورڈ بااثر افسر کی درخواست پر دوبارہ غور کرنے کی تیاری کررہا ہے.


Safdar Rizvi January 17, 2014
حیدرآباد بورڈ بااثر افسر کی درخواست پر دوبارہ غور کرنے کی تیاری کررہا ہے. فوٹو: فائل

LODHRAN: سندھ کی سرکاری جامعات اور تعلیمی بورڈزکے سیکریٹری کااپنے ہی ماتحت کام کرنے والے ادارے ثانوی واعلیٰ تعلیمی بورڈحیدرآباد سے میٹرک کے ریکارڈ میں اپنی تاریخ پیدائش قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے تبدیل کرانے کامعاملہ سامنے آیا ہے۔

سیکریٹری برائے سرکاری جامعات اورتعلیمی بورڈز ریاض میمن جوموجودہ عہدہ پراپنی تقرری سے قبل تک ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآبادمیں تاریخ پیدائش میں تبدیلی کے ذریعے اپنی عمرکی حد کم کرانے کے خواہش مند تھے ،انھوں نے اپنی تقرری کے ساتھ ہی ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈحیدرآباد میں ان کی درخواست مسترد کرنے والے ناظم امتحانات کوان کے عہدے سے سبکدوش کردیا، ''ایکسپریس''کومعلوم ہواہے کہ سندھ کی سرکاری جامعات اورتعلیمی بورڈزکی کنٹرولنگ اتھارٹی میں کام کرنے والے افسرریاض میمن کی میٹرک کی سند پران کی تاریخ پیدائش 8 اکتوبر1961درج تھی جبکہ وہ اسے تبدیل کراکے 8 دسمبر 1962کراناچاہتے تھے جس کیلیے انھوں نے ماضی میں ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈحیدرآباد میں درخواست بھی دی تھی انھوں نے 1979میں سیٹ نمبر53450کے ساتھ میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا ،ان کی مذکورہ درخواست پر ثانوی واعلیٰ تعلیمی بورڈحیدرآبادکے سبکدوش کیے گئے ناظم امتحانات وصی رضا آفریدی نے 20اپریل 2012 کو بورڈ کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری کیاجس میں ان کی درخواست مستردکرتے ہوئے کہاگیاتھا کہ ان کی درخواست مقررہ مدت گزرنے کے بعد قابل غورنہیں رہی کیونکہ بورڈکے قوائد وضوابط کے تحت نتائج کے اجرا کے 5 سال تک اس سلسلے میں بورڈ سے رابطہ کیا جاسکتاہے۔

 photo 2_zps203c9581.jpg

مذکورہ فیصلہ آنے کے ساتھ ہی ریاض میمن نے چیئرمین بورڈکے نام اپیل دائرکی ، بعدازاں اسی اثنا میں ریاض میمن کو سیکریٹری برائے سرکاری جامعات وتعلیمی بورڈز مقرر کردیا گیا ، معلوم ہوا ہے کہ ثانوی واعلیٰ تعلیمی بورڈ حیدرآبادکے ناظم امتحانات وصی رضا آفریدی کاکنٹریکٹ بھی ختم ہوچکا تھا تاہم وہ کنٹرولنگ اتھارٹی کی جانب سے چیئرمین بورڈکوکرائی گئی زبانی یقین دہانی پرکام کررہے تھے، معلوم ہواہے کہ ناظم امتحانات کی سبکدوشی کے ساتھ ہی بورڈنے اس معاملے پر متعلقہ افسرریاض میمن کی درخواست پر غورشروع کردیا، اس معاملے پرریاض میمن کاکہناتھاکہ انھوں نے اس معاملے پربورڈپردبائونہیں ڈالابلکہ بورڈانتظامیہ خود ہی ان کی منتیں کررہی ہے ناظم امتحانات کی سبکدوشی کے سوال پرریاض میمن کاکہناتھاکہ وصی رضا آفریدی 2012میں ریٹائرہوئے اورجب انھوں نے سیکریٹری کے عہدے کاچارج لیاتوان کے کنٹریکٹ کی مدت بھی ختم ہوچکی تھی لہٰذاانھیں فارغ کردیاگیا۔

مقبول خبریں