بالی ووڈ اسٹارز اور ان کی دلچسپ عرفیت

بالی ووڈ کے ستاروں میں سے کچھ کے مضحکہ خیز اور کچھ کے خوبصورت عرفی نام ہیں۔


ویب ڈیسک July 08, 2021
بالی ووڈ کے ستاروں میں سے کچھ کے مضحکہ خیز اور کچھ کے خوبصورت عرفی نام ہیں۔ (فائل فوٹو)

جس طرح دنیا میں ہر شخص کا کوئی نہ کوئی عرفی نام ہوتا ہے اسی طرح بالی ووڈ کے کچھ ایسے اسٹارز ہیں جنہیں فلم انڈسٹری میں ان کے اصل نام سے ہٹ کر دلچسپ عرفی ناموں سے پکارا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنبیر کپور کسی تعارف کے محتاج نہیں، انہوں نے بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں کام کیا۔ فلم انڈسٹری میں اکثر رنبیر کپور کو 'ریمونڈ' (Raymond) کہہ کے پکارا جاتا ہے۔ اداکار آنے والے دنوں میں فلم 'شمشیرا ' اور ہدایت کار لو رانجن کی فلم میں دکھائی دیں گے۔



پریانکا چوپڑا کو گھر والے 'میمی' (Mimi) کہہ کر بلاتے ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے جب فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تب انہیں 'پگی چوپس' (Piggy Chops) اور 'پیسی' (PeeCee) کہہ کر پکارا کیا جاتا تھا۔ اداکارہ اس وقت ہالی ووڈ کے کچھ پرجیکٹس پر کام کر رہی ہیں۔



جیسا کہ سب جانتے ہیں اداکارہ کرینہ کپور فلم انڈسٹری میں 'بیبو' کے نام سے مشہور ہیں۔ اداکارہ کا یہ نام ان کے والد نے رکھا تھا تاہم کرینہ کپور کے دادا انہیں 'شدھیما' (Siddhima) کہا کرتے تھے۔ اداکارہ فلم 'لال سنگھ چڈھا' میں نظر آئیں گی۔



عالیہ بھٹ کی عرفیت بالی ووڈ میں کافی مشہور ہے۔ اداکارہ نے جب اپنے کیر یئر کا آغاز کیا تو چاہنے والوں نے انہیں 'آلو' (Aloo) کہہ کر پکارنا شروع کردیا۔ عالیہ بھٹ کو آج بھی اسی نام سے جانا جاتا ہے۔ اداکارہ کے پاس اس وقت بہت سے پروجیکٹس پائپ لائن میں ہیں۔



ایشوریا رائے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیں۔ ایشوریا رائے کو فلم انڈسٹری میں 'گلو' (Gullu) کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے۔ اداکارہ جلد ایک تاریخ پر منبی ڈرامے میں نظر آئیں گی۔

مقبول خبریں