خیبرپختونخوا میں یومیہ ایک لاکھ افراد کی کورونا ویکسینیشن کا ہدف عبور

شاہدہ پروین  اتوار 1 اگست 2021
خیبر پختونخوا کے 50 ہزار 466 شہریوں کو پاک ویک کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے 50 ہزار 466 شہریوں کو پاک ویک کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے فوٹو: فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا میں یومیہ ایک لاکھ افراد کی کورونا ویکسینیشن کا ہدف عبور کرلیا گیا ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 9 لاکھ 49ہزار 121 افراد کورونا ویکسینیشن مکمل کردی گئی ہے۔ 7 لاکھ 12 ہزار 730 افراد کو سائنو فارم کی پہلی جب کہ 3 لاکھ 25 ہزار 143 افراد سائنو فارم کی دونوں خوراکیں لگائی گئی ہیں۔ اسی طرح 22لاکھ 94 ہزار 601 افراد کو سائنو ویک کی پہلی ڈوز اور 3لاکھ 97 ہزار 356 افراد کو سائنو ویک کی دوسری ڈوز دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2لاکھ 19 ہزار 2 افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی گئی ہے۔جاری رپورٹ کے مطابق 1 لاکھ 53 ہزار 713 افراد کو آسٹرزینیکا ویکسین کی پہلی ڈوز کے علاوہ 23 ہزار 84 افراد کو آسٹرزینیکا کی دوسری ڈوز لگائی گئی ہے۔ صوبے میں 50 ہزار 466 شہریوں کو پاک ویک کی پہلی ڈوز لگادی گئی ہے۔ بیرون ملک سفر کرنے والے 3 ہزار 792 افراد کو فائزر ویکسین کی پہلی ڈوز اور ایک ہزار 504 افراد کو فائزر ویکسین کی دوسری ڈوز لگادی گئی ہے۔علاوہ ازیں 1 لاکھ 53 ہزار 23 افراد کو موڈرنا ویکسین کی پہلی ڈوز اور 32 افراد کو موڈرنا کی دوسری ڈوز لگادی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔