معروف بھارتی اداکارانوپم شیام چل بسے

اداکارگزشتہ 4 روزسے ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے


ویب ڈیسک August 09, 2021
 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارکوشوگرسمیت ہائی بلڈ پریشر تھا: فوٹو: فائل

فلم اورٹی وی میں اداکاری کے جوہردکھانے والے معروف بھارتی اداکارانوپم شیام چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم اورٹی وی میں اداکاری کے جوہردکھانے والے معروف بھارتی اداکارانوپم شیام 63 سال کی عمر میں چل بسے۔

اداکارگزشتہ 4 روزسے ممبئی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارکوشوگرسمیت ہائی بلڈ پریشرتھا۔

اداکار نے فلم لگان، دل سے، ہزاروں خواہشیں ایسی، سمیت متعدد فلموں میں کام کیا ہے تاہم ان کے ڈرامے 'من کی آواز پرتگیا' میں ادا کیا جانے والے ٹھاکر سجن کا کردار نے انہیں خوب شہرت دی تھی۔

مقبول خبریں