سینٹرل جیل لاڑکانہ میں قیدیوں نے 8 اہلکار یرغمال بنالیے وڈیووائرل

قیدیوں نے وڈیو بناکرجاری کردی جب کہ انتظامیہ بے بس ہو گئی۔


Numainda Express August 11, 2021
قیدیوں نے وڈیو بناکرجاری کردی جب کہ انتظامیہ بے بس ہو گئی۔ فوٹو : انٹرنیٹ

لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قیدیوں نے 8 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔

لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قیدیوں نے اہلکاروں کو یرغمال بنا کر وڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ انتظامیہ کی زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز بھی جیل کے گیٹ پر ان کے ساتھی قیدی کی والدہ کو پولیس اہلکار نے ملاقات سے روکا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

اسسٹنٹ جیل سپریٹنڈنٹ سہیل ابڑو کا کہنا تھا کہ یرغمال اہلکاروں کو قیدیوں سے چھڑوانے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

مقبول خبریں