مینار پاکستان واقعہ لڑکی کے اہل خانہ کے متضاد بیانات قریبی دوست بھی غائب

عائشہ کے ساتھ ویڈیوز میں اداکاری کرنے والے نوجوان ریمبو سے متعلق سوال پر اہل خانہ ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔


Numainda Express August 22, 2021
عائشہ کے ساتھ ویڈیوز میں اداکاری کرنے والے نوجوان ریمبو سے متعلق سوال پر اہل خانہ ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔ فوٹو: فائل

مینار پاکستان واقعہ کے بعد لڑکی عائشہ کے اہل خانہ کے متضاد بیانات نے کئی سوال اٹھا دیئے۔

مینار پاکستان واقعہ کے بعد عائشہ کے قریبی دوست بھی منظر سے غائب ہو گئے جب کہ عائشہ کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا، والدہ کے مطابق ان کی بیٹی کبھی گھر سے باہر نہیں نکلی، 14 اگست کے دن ڈیوٹی سے واپسی پر مینار پاکستان گئی۔

عائشہ کے ساتھ ویڈیوز میں اداکاری کرنے والے نوجوان ریمبو سے متعلق سوال پر اہل خانہ ٹال مٹول سے کام لیتے رہے، عائشہ کے اہل خانہ نے پہلے اسے رشتہ دار اور بعد میں عائشہ کا دوست بتایا، ریمبو عائشہ کے گھر ہی رہائش پزیر ہے، واقعہ والے دن بھی دونوں ساتھ ہی تھے۔

مینارپاکستان کیس؛ 71سالہ وزیر خان گرفتار ، تفتیش کے بعد چھوڑ دیا

گریٹر اقبال پارک واقعہ پر پولیس نے خاتون سے دست درازی کے الزام میں بزرگ کو بھی دھرلیا ، 71 سالہ بزرگ بھی منچلوں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

وزیر خان نامی بزرگ کو سی آئی اے پولیس نے شاہدرہ سے حراست میں لیا، وزیرخان کو سی آئی اے کوتوالی میں بند کیا گیا تاہم پولیس کے مطابق بعدازاں وزیر خان کو چھوڑ دیا گیا۔

 

مقبول خبریں