موچکو میں ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص ہلاک

ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک August 28, 2021
ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، پولیس (فوٹو: فائل)

موچکو میں محلے میں ہونے والے جھگڑے میں ڈنڈوں کے وار سے1 شخص ہلاک ہوگیا۔

موچکو میں جھگڑے کے دوران ایک شخص سر پر ڈنڈوں کے وار سے ہلاک ہوگیا، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لے جائی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او موچکو ندیم احمد نے بتایا کہ یہ واقعہ مشرف کالونی میں پیش آیا جہاں محلے میں ہونے والے جھگڑے کے دوران 35 سالہ صابر علی سر پر ڈنڈوں کے پے در پے وار لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی وجوہات کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا ہے، جب کہ مقتول پر ڈنڈوں سے وار کرنے والا ملزم موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کام یاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

مقبول خبریں