پنجاب کے مختلف علاقوں میں 3 لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی

اجتماعی زیادتی کے واقعات شکرگڑھ، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں رپورٹ ہوئے فوٹو:فائل

اجتماعی زیادتی کے واقعات شکرگڑھ، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں رپورٹ ہوئے فوٹو:فائل

شکرگڑھ / بہاولنگر / اوکاڑہ: پنجاب کے مختلف علاقوں میں 3 لڑکیاں اوباشوں کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئیں۔

ایکسپریس کے مطابق شکرگڑھ کے تھانہ کوٹ ننیاں کی حدود میں واقع گاؤں ہریال میں 3 اوباشوں نے 16 سالہ لڑ کی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان ریاض، شبیراور شہزاد کو گرفتار کرکے شکر گڑھ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب بہاولنگر میں چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر 5 افراد نے مبینہ طور پر 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

اوکاڑہ شریف ٹاؤن میں محنت کش شوکت کی 9 سالہ بیٹی کو اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا ،تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ سکینہ کی مدعیت میں ملزم ارسلان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔