ٹی 20 ورلڈ کپ میں وکٹیں شکیب نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد آفریدی کے برابر 39 ہوگئیں۔


Sports Desk October 22, 2021
مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد آفریدی کے برابر 39 ہوگئیں۔ فوٹو : فائل

بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹوں کا شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

شکیب الحسن نے عمان کیخلاف میچ وننگ پرفارمنس سے اپنی ٹیم کو سپر 12 راؤنڈ میں پہنچایا، اس دوران انھوں نے 4 وکٹیں لیں، اس طرح مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد آفریدی کے برابر 39 ہوگئیں۔

انھوں نے 28 میچز میں یہ شکار کیے جبکہ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر نے 34 میچز میں 39 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مقبول خبریں