زرمبادلہ کے ذخائر میں 12 کروڑ 89 لاکھ ڈالرز کی کمی

بزنس رپورٹر  جمعرات 16 دسمبر 2021
10 دسمبر کو زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب 15 کروڑ سے کم ہو کر 25 ارب 2 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک (فوٹو : فائل)

10 دسمبر کو زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب 15 کروڑ سے کم ہو کر 25 ارب 2 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک (فوٹو : فائل)

 کراچی: گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 12 کروڑ 89 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب 15 کروڑ 7 لاکھ ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر 25 ارب 2 کروڑ 78 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 8 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز کمی سے 18 ارب 56 کروڑ 83 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کمی سے 6 ارب 45 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔