حکومت ملک کو امن کا گہوارہ بنانے میں پرعزم ہے صدر ممنون

دہشت گردی،انتہاپسندی، توانائی بحران اور کرپشن پر قابو پانے کی کوشش ہورہی ہے


APP February 11, 2014
لاہور: صدر ممنون حسین علامہ اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھارہے ہیں ۔ فوٹو : اے پی پی

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت دہشت گردی، انتہاپسندی، توانائی بحران، غربت اور کرپشن سمیت متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کیلیے حکومت اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہی ہے۔

موجودہ حکومت معاشی استحکام لانے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے پر عزم ہے، یہاں سول سروسز اکیڈمی میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے36ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ہم اس وقت تاریخ کے ایک اہم ترین دور میں داخل ہونے والے ہیں۔ موجودہ حکومت ملک سے مسائل کے خاتمے کیلیے پرعزم ہے اور کوشش ہے کہ ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جائے اور اسے ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیا جائے۔



انھوں نے سول سروسز اکیڈمی کی کمپیوٹر لیب کی اپ گریڈیشن کیلئے50لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔صدر ممنون حسین گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے تو ائیرپورٹ پر گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ ممنون حسین نے عظیم فلسفی شاعر علامہ محمد اقبالؒ اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادریںچڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

مقبول خبریں