ایشز سیریز میں آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کورونا وائرس کا شکار

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 31 دسمبر 2021
اس سے  پہلے سپورٹنگ اسٹاف کے متعدد پازیٹو کیس سامنے آچکے ہیں

اس سے پہلے سپورٹنگ اسٹاف کے متعدد پازیٹو کیس سامنے آچکے ہیں

ایشز سیریز میں کورونا وائرس کھلاڑیوں تک بھی پہنچ گیا۔

آسٹریلوی بیٹر  ٹریوس ہیڈ کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے پانچ میں سے تین ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں۔

اس سے  پہلے سپورٹنگ اسٹاف کے متعدد پازیٹو کیس سامنے آچکے ہیں، اب کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق معمول کے ٹیسٹ میں ٹریوس ہیڈ کورونا  کے شکار پائے گئے ہیں، دوسرے تمام کرکٹرز ، اسٹاف اور فیمیلیز کے مزید ٹیسٹوں کی وجہ سے میلبرن سے سڈنی کی چارٹر فلائٹ میں تاخیر ہو گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔