’’ایکسپریس‘‘ کے تعاون سے ’محبت اک اتفاق‘ کا پریمیئرآج ہوگا

اسٹار سینما میں ہونیوالے پریمیئر میں معروف فنکاروں کے علاوہ اہم شخصیات شریک ہوں گی


Showbiz Reporter February 13, 2014
فلم محبت کرنیوالوں کے لیے ویلنٹائن ڈے کا تحفہ ثابت ہوگی،امپورٹر کوکب زبیری کی گفتگو ۔ فوٹو : فائل

KABUL: ''ایکسپریس میڈیا گروپ ' کے تعاون سے پہلی ترکش فلم ' محبت اک اتفاق ' کا پریمیئرشوآج سے اسٹارسینمامیں ہوگا۔ اس موقع پرفلم، ٹی وی، فیشن اورمیوزک سے وابستہ معروف فنکاروں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہونگی۔

''ویلنٹائن ڈے '' کی مناسبت سے نمائش کے لیے پیش کی جانیوالی فلم میں جہاں ترکی کے معروف فنکاروں نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے، وہیں فلم کی زیادہ ترعکسبندی ترکی کی خوبصورت لوکیشنز پرکی گئی ہے۔ فلم کے امپورٹر کوکب زبیری نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ فلم کو 14فروری سے ملک بھر میں عام نمائش کے لیے پیش کردیاجائے گا۔ یہ فلم محبت کرنیوالوں کے لیے ویلنٹائن ڈے کا تحفہ ثابت ہوگی۔ اس فلم نے اب تک دنیا کے بیشترممالک میں کامیاب بزنس کرتے پانچ ارب روپے کمائے ہیں جب کہ اس فلم کو ہالی وڈ میں ری میک کیاجارہاہے۔ اس اعتبارسے دیکھاجائے تو ہماری فلم پاکستانی سینما گھروں کو آباد کرنے میں ایک بہترین اضافہ ثابت ہوگی۔

مقبول خبریں