بحرِ اوقیانوس کو تنہا سَر کرنے کی کوشش میں فرانسیسی مہم جو ہلاک

جین کی لاش پرتگال کے قریب ایزورز جزیروں میں اپنی (آڈیشیئس نامی) کشتی کے کیبن میں ملی جو کہ پانی میں اُلٹی پڑی تھی


ویب ڈیسک January 23, 2022
جین جیکس سوین، اپنی کشتی میں [فائل-فوٹو]

75 سالہ مہم جو جین جیکس سوین نے تن تنہا بحرِ اوقیانوس کو سَر کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وہ دورانِ سفر ہی سمندر میں پیش آئے حادثے کے باعث ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جین جیکس کی موت کی خبر اُن کے دوستوں نے بذریعہ فیس بُک پوسٹ شیئر کی۔ دوستوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہیں جمعے تک ان کی موت کی کوئی خبر نہیں پہنچی۔ تاہم گزشتہ رات جین نے خطرے سے آگاہ کرنے والے 2 سگنلز بھیجے جو کسی مشکل میں پھنس جانے کی طرف اشارہ کررہے تھے۔

سنگنلز پاتے ہی بحری حفاظتی عملہ جین کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا۔ جین کی لاش پرتگال کے قریب ایزورز جزیروں میں اپنی (آڈیشیئس نامی) کشتی کے کیبن میں ملی جو کہ پانی میں اُلٹی پڑی تھی۔

جین جیکس کو اپنے آخری لمحوں میں کن حالات کا سامنا کرنا پڑا اس حوالے سے کوئی تفصیلات فی الحال میسر نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ جین جیکس نے اپنی مہم کی شروعات پرتگال کے جنوبی سرے سے شروع کی تھی۔ فرانسیسی مہم جو کا خیال تھا وہ بحرِ اوقیانوس کا سفر 3 ماہ میں مکمل کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں