آئمہ بیگ کا پی ایس ایل 7 کے ترانے سے متعلق پیغام جاری

شوبز رپورٹر  پير 24 جنوری 2022
اس مرتبہ گانا ہم نے بہت مزے کا بنایا ہے، گلوکارہ - فوٹو:فائل

اس مرتبہ گانا ہم نے بہت مزے کا بنایا ہے، گلوکارہ - فوٹو:فائل

 لاہور: گلوکارہ آئمہ بیگ نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل گانے کے حوالے سے پیغام جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر آئمہ بیگ نے پی ایس ایل 7 کے گانے سے متعلق ایک ویڈیو پیغام مداحوں کے لیے جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ ٹک ٹاک پر ریلیز کر دیا گیا

ویڈیو میں گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ گانا ہم نے بہت مزے کا بنایا ہے، امید ہے آپ لوگوں کو بہت پسند آئے گا، گلوکارہ نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ اسٹیڈیم میں، میں بھی موجود ہوں گی اور آپ لوگوں کو بھی آنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔