پنجاب کے مختلف اضلاع سے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 26 فروری 2022
دہشت گرد حساس مقامات اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے —فائل فوٹو

دہشت گرد حساس مقامات اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے —فائل فوٹو

 لاہور: انسداد دہشت گردی فوس پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں گوجرانوالہ سے تین جبکہ چنیوٹ سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گوجرانوالہ سے گرفتار دہشت گردوں کی شناخت اشرف اور حبیب یوسف کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے۔

حکام کے مطابق چنیوٹ سے کالعدم تنظیم کے اہم رکن عثمان سعید کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حساس مقامات اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، آپریشن کے دوران 39 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔