میرا استعفیٰ پیر پگارا نے منظور کرنے سے انکار کیا ہے امتیاز شیخ

فنکشنل لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور پارٹی پیر صاحب پگارا کی قیادت میں متحد ہے


Staff Reporter February 21, 2014
فنکشنل لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور پارٹی پیر صاحب پگارا کی قیادت میں متحد ہے، فوٹو: فائل

ذاتی وجوہات اور مصروفیت پر پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا، میرا استعفیٰ پیر صاحب پگارا نے منظور کرنے سے انکار کردیا ہے۔

فنکشنل لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور پارٹی پیر صاحب پگارا کی قیادت میں متحد ہے، یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل امتیاز احمد شیخ نے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہی، انھوں نے کہا ہے کہ گیس کی کمی کے باعث عوام اور سی این جی اسٹیشن مالکان مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔

سندھ میں سی این جی بندش میں اضافہ ناانصافی ہے، وفد نے انھیں صوبے میں سی این جی صنعت کو گیس کی عدم فراہمی اور مشکلات سے آگاہ کیا، امتیاز شیخ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیراعظم اور متعلقہ وزیر کو سی این جی سیکٹر کی مشکلات سے آگاہ کریںگے، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیر سلمان جی نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی نے گیس کی بندش میں مزید ایک دن کا اضافہ بھی کردیا ہے۔

مقبول خبریں