کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

آج اور کل شہرمیں تیزدھوپ رہنے کا امکان ہے


Staff Reporter March 08, 2022
تین روز کے دوران شہر میں دومختلف سمتوں کی ہوائیں چل سکتی ہیں (فوٹو: انٹرنیٹ)

HYDERABAD: اگلے 2روز کے دوران گرمی کا پارہ 34ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر فارہیٹ ویو کی جانب سے کی گئی پیش گوئی کے مطابق منگل اوربدھ کو شہرمیں تیزدھوپ رہنے کا امکان ہے،جس کے نتیجے میں پارہ بلند ہوسکتا ہے، دوروز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے، شہر کا کم سے کم پارہ 21ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے تین روز کے دوران شہر میں دومختلف سمتوں کی ہوائیں چل سکتی ہیں، رات تا صبح بلوچستان کی شمال مغربی جبکہ دوپہر کو سمندر کوسمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 20.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

مقبول خبریں