کراچی میں اسکول طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، پولیس


Staff Reporter April 02, 2022
گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، پولیس

لاہور: پیرآباد پولیس نے اسکول کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

جمعے کو پیرآباد تھانے کی حدود میں اسکول کی طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہوگئی تھی ۔ ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار ملزم کو طالبہ کو واضح طور پر ہراساں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

رات گئے پیر آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5 میں کارروائی کرتے ہوئے اسکول کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزم نسیم ولد انور کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او پیر آباد راجہ سنور نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزم نے جمعے کے اسکول سے واپس گھر جانے والی طالبہ کو ہراساں کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے