سری لنکا میں صرف ایمبولینسوں کے استعمال کیلیے پیٹرول رہ گیا

کولمبو پورٹ پر 28 مارچ سے پیٹرول شپمنٹ موجود ہے لیکن قیمت کی ادائیگی کیلئے ڈالرز نہیں، وزیر توانائی


ویب ڈیسک May 18, 2022
پیٹرول کی خریداری کے لیے ڈالرز نہیں، وزیر توانائی (فوٹو: فائل)

سری لنکا کے وزیر برائے بجلی اور توانائی نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول کا بہت کم ذخیرہ رہ گیا ہے اس لیے اب صرف ایمبولینس سروس کو جاری رکھنے کے لیے پیٹرول دیا جا سکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے وزیر برائے بجلی اور توانائی نے پارلیمنٹ میں سوال کے جواب میں ارکان کو بتایا کہ کولمبو پورٹ پر پیٹرول شپمنٹ 28 مارچ سے موجود ہے لیکن پیٹرول شپمنٹس کی ادائیگی کیلئے ڈالرز نہیں ہیں۔

وزیر برائے بجلی اور توانائی نے مزید کہا کہ مالی بحران شدید تر ہوتاجا رہا ہے۔ پیٹرول کی خریداری کے لیے کریڈٹ لیٹرز کھولنا ہے جس کے لیے ڈالرز کی قلت ہے۔ ہم فنڈز تلاش کر رہے ہیں، جلد کوئی حل نکل آئے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : سری لنکا میں غیر یقینی معاشی صورت حال، پیٹرول بھی غائب

وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ ملک میں پیٹرول کا صرف اتنا ذخیرہ رہ گیا ہے جو ایمبولینس کے استعمال میں آئے گا۔ عوام سے درخواست ہے کہ پمپمس پر قطاریں نہ لگائیں۔ اس ہفتے کے آخر تک پیٹرول دستیاب نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں شدید مالی بحران اور ڈالرز کے فقدان کے باعث پیٹرول سمیت ضروری اشیا درآمد کرنے کے لیے پیسے نہیں جس پر ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور وزیراعظم راجا پاکسے کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں