ایشیا کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 19 مئ 2022
ایشیا کپ کی چار بہترین ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی

ایشیا کپ کی چار بہترین ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی

 لاہور: انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ ہوگئی۔

ایشیا کپ کی چار بہترین ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔عمر بھٹہ کی قیادت میں ہاکی ٹیم ایشیاء ہاکی کپ میں حصہ لینے کے لیے علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور سے روانہ ہوئی.ایشیاء ہاکی کپ کا آغاز 23 مئی سے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوگا.

ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں انڈیا ، جاپان، پاکستان ، انڈونیشیا جبکہ پول بی میں ملائیشیا ، کوریا،عمان اور بنگلا دیش شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا۔ پاکستان کا دوسرا میچ 24 مئی کو انڈونیشیا کیساتھ جبکہ تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان کیساتھ ہوگا۔

ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔