- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
وادی نیلم میں ایک گھر سے ماں سمیت تین بچوں کی لاشیں برآمد
مظفرآباد: آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ایک گھر سے ماں سمیت تین بچے مردہ حالت میں برآمد ہوئے، واقعے نے علاقے میں کہرام مچا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے سرگن میں واقع گھر سے چار افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
گھر میں مردہ افراد کی موت کی اطلاع انتظامیہ شاردہ کو پہنچی تو اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور متوفی ماں اور بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا تاکہ طبی جانچ پڑتال سے موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جاسکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں اختر بی بی زوجہ منیر، بیٹی عابدی بی بی، بیٹا عثمان اور بیٹا فیضان شامل ہیں جو مردہ حالت میں گھر میں پائے گے۔
پولیس نے مرنے والوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کےلیے کیل اسپتال منتقل کردیں تاہم اب تک چاروں افراد کے مرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگن لیسیاں کے ایک گھر سے ماں سمیت تین بچوں کے مرنے کی اطلاعات سے وادی میں کہرام مچ گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔