لاہور میں پولیس اہلکار اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث نکلے

لاہور میں پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو اغوا کیا اور 2 لاکھ روپے بھتہ لے کر چھوڑ دیا


Sports Reporter June 10, 2022
فوٹو: فائل

LONDON: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کے اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے گرین ٹاؤن سے پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو اغوا کیا اور 2 لاکھ روپے بھتہ لے کر چھوڑ دیا، رقم کی عدم ادائیگی پر نوجوان کو جعلی مقابلے میں ''پار'' کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

مغوی کے بھائی کی درخواست نے ملزمان پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم کا بھانڈہ پھوڑ دیا، پولیس اہلکاروں کے خلاف نوجوان کے اغوا اور بھتہ خوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

انچارج سی آئی اے کاہنہ انسپکٹر قیصرعزیز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں