تین مہینوں میں اتنی مہنگائی ہوئی جتنی چار ماہ میں بھی نہیں ہوئی، رابی پیرزادہ

شوبز رپورٹر  منگل 14 جون 2022
رابی پیرزادہ(فوٹو فائل

رابی پیرزادہ(فوٹو فائل

 لاہور: پاکستان کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہوکر صدائے احتجاج بلند کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلوکاری کے میدان میں صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد گلوکاری کو خیرباد کہنے والی سابق گلوکارہ رابی پیزداہ بھی موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر نالہ نظر آتی ہیں۔

سابقہ گلوکارہ نے ملک میں ہوش ربا مہنگائی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں حیران ہوں، اب مہنگائی کے خلاف بولنے والے کہاں چلے گئے، جتنی مہنگائی ان تین مہینوں میں ہوئی ہے اتنی چار برسوں میں نہیں ہوئی، کیا پیٹرول، گیس اور بجلی کی قیمت بڑھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

رابی پیر زادہ نے کہا کہ جس طرح مہنگائی بڑھ رہی ہے، گھر کے ہر فرد کو کمانا چاہئیے، جو خواتین اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتیں، ان کو میرا یہی مشورہ ہے کہ وہ سلائی کڑھائی کا کام سیکھیں، بیوٹیشن کا کام بھی سیکھ کر وہ اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔