کراچی اورنگی ٹاؤن بڑی تباہی سے بچ گیا 2 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

اگر تخریب کار کارروائی کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو بڑا جانی و مالی نقصان ہو سکتا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ


ویب ڈیسک March 07, 2014
بم کو ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد ناکارہ بنا یا گیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

اورنگی ٹاؤن کی ایم پی آر کالونی میں 2 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی ایم پی آر کالونی میں قبرستان کے قریب ایک عمارت کے نیچے ایک مشکوک ٹین کا ڈبہ رکھا ہوا ہے جس پر پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کیا اور بم کو ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد ناکارہ بنا دیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ ٹین میں 2 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، بارودی مواد میں بال بیرنگ اور کیلیں استعمال کی گئیں تھیں، اگر تخریب کار کارروائی کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو بڑا جانی و مالی نقصان ہو سکتا تھا۔

مقبول خبریں