اسامہ کو 100 گولیاں ماریں مسخ لاش مصلحتاً سامنے نہیں لائے امریکی اسپیشل یونٹ کا دعویٰ

آپریشنل یونٹ کے کمانڈوزکے حملے میں اسامہ کی میت مسخ ہوگئی تھی


Net News March 15, 2014
آپریشنل یونٹ کے کمانڈوزکے حملے میں اسامہ کی میت مسخ ہوگئی تھی۔ فوٹو: فائل

امریکا کی مسلح افواج کے زیرانتظام اسپیشل آپریشن یونٹ نے دعویٰ کیاہے کہ القاعدہ کے بانی لیڈراسامہ بن لادن پرحملے کے وقت ان کے جسم میں 100سے زائدگولیاں پیوست کی گئیں۔

اندھادھند گولیوں کی بوچھاڑکے نتیجے میں مقتول کی میت بری طرح مسخ ہوگئی تھی اورمیت بطورمصلحت منظرعام پرنہیں لائی گئی۔ یہ انکشاف اسپیشل یونٹ کی ویب سائٹ پرجاری ایک رپورٹ میں کیا گیاہے۔ برطانوی اخبارہفنگٹن پوسٹ نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیاہے کہ آپریشنل یونٹ کے کمانڈوزکے حملے میں اسامہ کی میت مسخ ہوگئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ میت دکھائی گئی اورنہ اس کی تصاویر سامنے لائی گئیں۔ امریکی فوج کے ایک باوثوق ذریعے نے شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پربتایا کمانڈوزنے اسامہ کونشانہ بناتے وقت اپنی مشین گن سے گولیوں کے کئی میگزین خالی کردیے تھے۔

مقبول خبریں