خواتین کی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر شیئر کرنے والا پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

ثاقب سلیم  بدھ 21 ستمبر 2022
فوٹو انٹرنیٹ

فوٹو انٹرنیٹ

 لاہور: راہ چلتی خواتین کی خاموشی سے ویڈیو بنا کر انہیں ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

ایکپسیریس نیوز کے مطابق پنجاب کے محکمہ ٹریفک سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل عمران دوران ڈیوٹی خواتین کی ویڈیوز خاموشی سے بناکر انہیں اپنے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتا تھا۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد سٹی ٹریفک آفیسر لاہور نے ایس پی ہیڈکوارٹرز شہزاد خان کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ترجمان ٹریفک پولیس منتظر مہدی نے بتایا کہ انکوائری رپورٹ کی سفارش پر کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کیا گیا، فارغ کیا جانے والا اہلکار بطور لفٹر ڈرائیور مغلپورہ میں تعینات تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔