سندھ کے سیلاب متاثرین میں مزید 76 ہزار 567 سے زائد راشن بیگس کی تقسیم

ویب ڈیسک  بدھ 19 اکتوبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 76567  خاندانوں کو راشن بیگس تقسیم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ  بدین میں 5750  خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے گئے ۔ اسی طرح  دادو میں 17114،  حیدرآباد 3000، میرپور خاص 3500، جیکب آباد 1774، لاڑکانہ 2438، قمبر شہدادکوٹ 3968 ، خیرپور میرس 999، ٹھٹہ 10000، سجاول 13000، شہید بےنظیر آباد 6263، نوشہرو فيروز 1500، سانگھڑ 6261 اور تھر پارکر 1000 خاندانوں کو راشن بیگس فراہم کئے گئے۔

مجموعی طور پر  1839845 خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ متاثرین میں مزید 35000 جیری کینس اور 9000 مویشی مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ  امدادی سرگرمیوں کے آغاز سے اس وقت تک متاثرین کو 626514 خیمے ، 541542 پلاسٹک ترپال 3282337   مچھر دانیاں ، 803811  لٹر منرل واٹر، 107975 جیری کینس، 173623 پکے کھانے کی دیگس  اور دیگر سامان فراہم کیا جا چکا ہے۔

اس وقت ریلیف کیمپوں میں  195252  متاثرین موجود ہیں۔ جن میں 41218 بچے اور 38556 خواتین شامل ہیں۔ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو دو وقت کا پکا کھانا اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں کے واقعات میں 786 افراد ہلاک ہوئے اور 8422 زخمی ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح نچلے درجے پر ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔