کراچی شراب پی کر وارداتیں کرنیوالے گروہ کے 3 کارندے گرفتار

گروہ 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزمان جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ وارداتیں کررہے تھے، پولیس


ویب ڈیسک October 29, 2022
ملزمان سے موبائل فون، اسلحہ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی (فوٹو فائل)

پولیس نے شراب پی کر وارداتیں کرنے والے گروہ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلال کالونی پولیس نے 100 سے زائد وارداتیں کرنے والے گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے چھینے ہوئے 20 موبائل فونز ، 4 ٹی ٹی پستول، 12 ہزار روپے نقد اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خادم لنگڑا ، نعیم اور اعظم کمانڈو شامل ہیں۔ ملزمان زیادہ تر وارداتیں شراب پی کر کرتے تھے جب کہ یہ پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں ، تاہم ضمانت پر آنے کے بعد دوبارہ وارداتیں کررہے تھے ۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان زیادہ تر وارداتیں ضلع وسطی کے علاقے میں کرتے تھے ۔

مقبول خبریں