میلبرن میں اتوار کو شیڈول فائنل کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

بارش کے 95 فیصد امکانات ہیں، محکمہ موسمیات


Sports Desk November 10, 2022
اتوار کے روز بارش کے 95فیصد امکانات ہیں،محکمہ موسمیات (فوٹو: فائل)

میلبرن میں اتوار کو شیڈول فائنل کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز میلبرن میں بارش کے 95 فیصد امکانات ہیں، اگرچہ پیر کے روز ریزرو ڈے مختص کیا گیا تاہم اس روز بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پاکستان ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ آج ایڈیلیڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل کے بعد ہوگا۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کئی میچز بارش کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔

 

 

مقبول خبریں