ٹی20 ورلڈکپ میں شکست کا  نتیجہ ، بھارتی سلیکشن کمیٹی برطرف

نئی دہلی: ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو برطرف کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے سابق کرکٹر چیتن شرما کی قیادت میں کام کرنے والی 4 رکنی نیشنل سلیکشن کمیٹی  کو برطرف کرنے کے بعد نئے سلیکٹرز کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔

برطرف ہونے والی سلیکشن کمیٹی کے دورمیں بھارتی کرکٹ ٹیم  ٹی 20 ورلڈ کپ  2021  میں بھی ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہی تھی اورورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں  بھی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آسٹریلیا میں گزشتہ دنوں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید کی جارہی تھی۔