کراچی: لائنز ایریا میں ایس آئی یو پولیس کی کارروائی، 5 دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 مارچ 2014
ملزمان فرقہ وارانہ واقعات، چوری، ڈکیتی، قتل اور بھتا خوری کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، فاروق اعوان    فوٹو: ایکسپریس نیوز/ فائل

ملزمان فرقہ وارانہ واقعات، چوری، ڈکیتی، قتل اور بھتا خوری کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، فاروق اعوان فوٹو: ایکسپریس نیوز/ فائل

کراچی: ایس آئی یو پولیس نے لائنز ایریا میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سی آئی ڈی فاروق اعوان کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان یاسین، عطا الرحمان، رفیق،ساجد عباس اور ندیم کو لائنز ایریا کے علاقے سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا اور ملزمان فرقہ وارانہ واقعات، چوری، ڈکیتی، قتل اور بھتا خوری کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ فاروق اعوان نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔