اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں کی رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آگئی

صالح مغل  جمعرات 1 دسمبر 2022

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکار نے مسافر سے سامان لے جانے پر رشوت کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، اعلیٰ حکام نے خفیہ طریقے سے بنائی گئی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے افسران کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیرون ملک جانے والے مسافر سے اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں کی چیکنگ کے بہانے مبینہ رشوت وصول کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ۔ ویڈیو میں اہلکار ڈھٹائی سے مسافر سے غیر ملکی کرنسی لے رہا ہے اور دیگر ساتھی خاموشی سے ساتھ نبھاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کو دستیاب ویڈیو میں اے این ایف کے اہلکار نہایت ڈھٹائی سے مسافر سے مال پانی کا مطالبہ کررہا تھا۔ اہلکار دھڑلے سے مسافر کو پیش کش کی کہ اچھا لے کر جانا ہے تو کوئی خدمت کرو۔

اے این ایف اہلکار مسافر سے یہ بھی کہا کہ اچھا کتنے دوگے۔ جواب میں مسافر اے این ایف اہلکار کو غیرملکی کرنسی کے دو نوٹ دیتا ہے ۔ ایک اہلکار سیٹ پر بیٹھے اور ایک قریب خاموشی سے کھڑا بھی دیکھا گیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق واقعے میں ملوث اے این ایف کے تینوں اہلکاروں کو  معطل کردیا گیا اور انکوائری کے لیے اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی قائم کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔